پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور 

(ملک اشرف)پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی،انٹی کرپشن کورٹ لاہور نے  پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، پرویز الٰہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی زرداری نے گیلانی کو صدارت دیدی

Leave a Comment