Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپنجاب اسمبلی اپوزیشن کی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر گنتی...

پنجاب اسمبلی اپوزیشن کی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر گنتی جاری


(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کورم پورانہ ہونے کی نشاندہی پر گنتی کا عمل جاری ہے،کورم پورا ہوتے ہی پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،سپیکر سبطین خان نے کہاکہ حکومتی ارکان اکثریت میں ہیںاور کورم پورا ہے، اپوزیشن نے کورم پورا نہ ہونے پر گنتی نامنظور کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ہم دوبارہ سے کرا دیتے ہیں ،تمام ممبران اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھیں ،جب تک تمام ممبران نشستوں پر نہیں جاتے ہم سرکاری کارروائی شروع کرتے ہیں ۔اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری pic.twitter.com/Nl7pmiUxIe

قبل ازیں تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے مطلوبہ نمبرز پورے کرلئے، پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ الحمدللہ ،پنجاب اسمبلی میں 187 کا نمبر مکمل، ان کاکہناتھا کہ 185 ارکان اسمبلی میں موجود ہیں،رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار چکوال سے اور ایک ممبر بہاولپور سے آ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے186ارکان کی حمایت درکارہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ایوان میں موجود نہیں۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چودھری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاگیاتھا، گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

 الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دفتر خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments