پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے گورنرز تعینات ، کون کس سیٹ پر بیٹھے گا؟جانیے

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کیلئے ناموں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب ، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دی ہے ، 

صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

خیال رہے کہ تینوں نام وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کیے گئے تھے جن کی منظور صدر مملکت نے دی ہے ۔فیصل کریم کنڈی آج گورنر کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے 

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ فیصل کریم کنڈی سے حلف لیں گے ۔ 

 
 
 

Leave a Comment