Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپرویز الہٰی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ


 (ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سنگل بینچ نے نیب کا مؤقف سنے بغیر پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، ان کی گرفتاری قانونی تھی، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ریمانڈ پر تھے، ان کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر گرفتار کیا جاتا رہا ہے، ایک کیس میں ضمانت کے بعد دوسرے نامعلوم کیس میں گرفتار کیا گیا،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ آپ لوگ سنگل بینچ کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے؟ 

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کو جواب داخل کرانے کا کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انکوائری شروع کی لیکن نوٹس جاری نہیں کیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا  





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments