Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست  پر سماعت کل ہوگی

پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست  پر سماعت کل ہوگی


(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ  میں  گورنر پنجاب کے چودھری پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست  پر سماعت آج ہوگی۔

 جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی  لارجر بینچ چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست پر سماعت کرے گا،بنچ  میں جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ  ،جسٹس مزمل اختر شبیر  اور جسٹس عاصم حفیظ  بھی بنچ میں شامل ہیں۔

چودھری پرویزالہیٰ  نے گورنر پنجاب کےڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،عدالت نے گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔

چودھری پرویزالہیٰ کی جانب سےبریسٹر علی ظفر پیش ہوں گے جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے منصوراعوان ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںوزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ،ن لیگ نےبڑا قدم اٹھا لیا





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments