Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا: گورنر پنجاب بلیغ...

پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
جمعے کو گورنر ہاؤس میں سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے ملاقات میں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ چکے ہیں۔
گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر کے علاوہ اراکین اسمبلی نواب شیر وسیر، ملک محمد ریاض، میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی، سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ، سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔ 
بیان کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا، اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔
’ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا عندیہ دے چکے ہیں۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments