پروفیسر اور طالبہ نے قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کورٹ میرج کرلی | پاکستان

0
47


خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں  گرلز کالج کے پروفیسر اور طالبہ نے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد کورٹ میرج کرلی۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ہری پور میں انگریزی کے استاد رفاقت  حسین اور طالبہ زینب کی 5 ماہ قبل بنائی گئی ایک قابل اعتراض ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد  صوبائی محکمہ تعلیم  نے انکوائری کے بعد رفاقت حسین کو نوکری سے برخاست اور طالبہ زینب علی کو کالج سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق   مانسہرہ کے علاقے ترنگڑی کے رہائشی 38 سالہ رفاقت حسین اور ہری پور کی 24 سالہ زینب علی نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کی عدالت کی اجازت سے نکاح کرلیا۔

نکاح کے موقع پر زینب کی والدہ اور رفاقت کے عزیز اور دوست بھی موجود تھے، رپورٹ کے مطابق رفاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here