پاک چین لازوال دوستی کی جانب ایک اور قدم22 معاہدے طے پاگئے

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی ہمارے لئے مثال ہے،اگر ہم ماضی میں رہے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر چین میں ہیں، جہاں شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کیلئے نہیں ،کاروباراور سرمایہ کاری کیلئے آیاہوں۔چین کی ترقی ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھلاکرآگے بڑھناچاہیے،اب بات چیت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کوآگے بڑھانے کاوقت ہے ،چین کی ترقی سب کیلئے قابل تقلیدمثال ہے،دنیاکوچین کی ترقی سے سیکھناچاہیے،چین مختصروقت میں دنیاکی دوسری بڑی معیشت بن چکاہے،شہبازشریف نے چین کوپاکستان کابہترین دوست بھی قراردیا۔

ضرورپڑھیں:معاشی اشاریوں کی سمت درست،رواں سال مہنگائی میں نمایاں کمی آئی :وفاقی وزیر خزانہ

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے،شرح سودکے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا، پاکستان میں معاشی اشاریے درست سمت میں جارہے ہیں، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہے، شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا،پاکستان کی کرنسی چند ماہ میں مستحکم ہوئی ہے، حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز ہے۔

اس سے قبل چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شینزن اسپیڈ ترقی کی منازل طےکرنےکے حوالے سے ایک مثال ہے، بزنس فورم مختلف شعبوں میں تعاون، شراکت داری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگزکے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ کی شینزن میں ملاقات ہوئی، چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی کمپنی کا موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت،فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کرلائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

 شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کی ٹرانشیئن ہولڈنگز کو پاکستان میں مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے ان کی بیرونِ ملک برآمدات کرنے کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔

Leave a Comment