پاک بھارت میچ کی شدت عروج پر کراچی میں بڑی اسکرینوں کا اہتمام

پاک بھارت میچ کی شدت عروج پر کراچی میں بڑی اسکرینوں کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں شائقین کی دل چسپی عروج پر ہے، میچ کو دیکھنے کے لئے شہر بھر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، منچلے نوجوانوں نے پارکوں اور محلوں میں میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی اسکرین لگانے کا بند وبست کیا ہے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، کراچی پریس کلب، مختلف جامعات میں بھی میچ دیکھنے کے لئے اسکرین لگائی جارہی ہے،بھارت کے خلاف جیت کے بعد نوجوانوں نے آتش بازی کا بھی انتظام کیا ہے۔ جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔

Leave a Comment