پاک بھارت مقابلہ، فخر زمان مہلک ثابت ہوسکتے ہیں، بھارتی صحافی

بھارتی صحافیوں نے نیویارک میں کرکٹ کے بڑے میچ میں فخر زمان کو بھارت کے خلاف پاکستان کا مہلک ہتھیار قرار دیا ہے۔

نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو میں بھارتی صحافیوں نے کہا کہ فخر زمان پاکستان کا مہلک ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں، وہ 20 سے 25 گیندوں میں میچ بدل دیتے ہیں۔

بھارتی صحافیوں نے مزید کہا کہ امریکا میں کنڈیشن بہت چیلنجنگ ہیں، پاکستان کے پاس اچھے بولرز ہیں، انہیں اچھی بولنگ کرنی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پچھلے تمام میچز دلچسپ ہوئے ہیں، بھارت کی ٹیم اس پچ پر کھیل چکی ہے، لہذا اسے تھوڑا ایڈوانٹیج ہوگا۔

Leave a Comment