پاکستان کے کس شہر میں ذی الحج  کا چاند  نظرآگیا اعلان کون کرے گا؟

(شاہد سپرا ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ذوالحجہ کاچاندنظرآ گیا ، زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نطر آنے کی شہادت دے دی ہے جبکہ  حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،نیا چاند جمعرات 6جون کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہہ پہر 5 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گیا تھا ، آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک کے تمام علاقوں میں 25 گھنٹے ہو گی اس لیے قوی امکان ہے کہ چاند باآسانی نظر آجائے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق لاہور میں 74 منٹ ہو گا اور اس دوران مطلع صاف ہونے پر ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی۔

یہ بھی  پڑھیں : عظمیٰ بخاری پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ، اہم اعلان کر دیا

Leave a Comment