پاکستان کی فراخ دلی: کراچی کے حدود میں پھنسے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی | پاکستان

0
20


پاکستان نے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی کی۔

ذرائع سی اے اے کےمطابق ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے  کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لیے کراچی ریجن کی فضائی حدود سےگزر  رہے تھے۔

پاکستانی سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا جب کہ عام حالات میں کسی طیارے کو براہراست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا۔

اس دوران بوئنگ 777 اور787 طیارے کا ایرانی ائیرٹریفک کنٹرولر سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بارپھر مدد فراہم کی۔

پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر  (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پررابطہ کیا اور انہیں انڈین طیاروں سےرابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نےبھارتی طیاروں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔

بعدازاں دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ  بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں چین سمیت امریکا، یورپی ممالک، ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here