پاکستان کا وہ مشہور شخص جس کو ’اعزازی عورت‘ کا خطاب دیا گیا

0
12


پاکستان کا وہ مشہور شخص جس کو ’اعزازی عورت‘ کا خطاب دیا گیا

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اسلم ملک کے مطابق مرحوم کالم نویس منو بھائی نے خواتین کے حقوق کیلئے اتنا کام کیا کہ انہیں ایک تنظیم نے ’اعزازی عورت‘ کا خطاب دے دیا۔

صحافی اسلم ملک کے مطابق منیر قریشی عرف منو بھائی کے بچپن میں ان کے والد نے کسی بات پر ان کی والدہ کو تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کا ننھے منو بھائی پر ایسا اثر ہوا کہ پہلے تو ان کی زبان بند ہوگئی اور جب وہ بولنا شروع ہوئے تو لہجے میں لکنت پیدا ہوگئی۔

اسلم ملک کا کہنا ہے کہ ماں کے گال پر پڑنے والے تھپڑ نے منو بھائی کو فیمنسٹ بنادیا اور انہوں نے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے کام کیا۔ ’’ ماں کے رخسار پر وہ تھپڑ ہی تھا جس نے انہیں ایسا فیمینسٹ بنایا کہ ویمن ایکشن فورم والیوں نے انہیں اعزازی ’عورت شِپ‘ دے دی ۔‘‘

خیال رہے کہ منو بھائی کے نام سے مشہور منیر احمد قریشی نے نصف صدی سے زائد پاکستان میں صحافتی خدمات سر انجام دیں، وہ گریبان کے نام سے اپنا کالم لکھا کرتے تھے، سنہ 2018 میں 84برس کی عمر میں ان کا لاہور میں انتقال ہوا تھا۔ منو بھائی نے خواتین کے حقوق کے علاوہ تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کیلئے بھی کام کیا اور ان کے علاج کیلئے “سندس فاؤنڈیشن” سے وابستہ ہو گئے اور مرتے دم تک اس ادارے کی سرپرستی کرتے رہے ۔

اعزازی عورت منو بھائی اپنی لُکنت یا ہکلاہٹ کے حوالے سے بتاتے تھے کہ وہ دو تین سال کے تھے کہ ان کے والد نے غصے میں ان…

Posted by Aslam Malik on Saturday, January 23, 2021

مزید :

علاقائیپنجابلاہور





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here