پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا دعوت نامہ مودی کو موصول، شرکت نہیں کریں گے

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا دعوت نامہ مودی کو موصول، شرکت نہیں کریں گے

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں موصول ہوگیا ہے تاہم وزیراعظم کے دیگر مصروفیات کی وجہ سے مودی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

 ذرائع نے فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کوئی وزیر کانفرنس میں مودی کی نمائندگی کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔

Leave a Comment