پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا اندارجوزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

محسن نقوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اٹھائے گئے  مسئلے پر نوٹس لیا ۔مسئلے کے حل کے لیے سیکرٹری داخلہ خرم علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لیے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔

’شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ میں نام کےساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے‘
دوسری جانب  نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔ صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ میں نام کےساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، حکومت ڈاکیومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔

مصطفیٰ جمال کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا، پاسپورٹس کی تیاری میں مشینری کا ایشو تھا، 28 مارچ تک نارمل پاسپورٹس بنوانے والوں کو پاسپورٹس مل چکے ہیں۔ پاسپورٹس کے اجرا کا بیک لاگ جلد کلیئر کر دیں گے، روز کی بنیاد پر 75 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں، ہمارے پاس یومیہ پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت 25 ہزار کی ہے۔

Leave a Comment