پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ  پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیلِ نو کی ذمے داری اضلاع کے صدور کو دی ہے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانیٔ پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہےکہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمے دار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

Leave a Comment