Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsپارٹیاں بہت ہیں، ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے: شاہد خاقان...

پارٹیاں بہت ہیں، ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے: شاہد خاقان عباسی


پارٹیاں بہت ہیں، ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے: شاہد خاقان عباسی 1680926 137630801

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’روزگار صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ’مریم نواز کو سینیئر نائب صدر بنانے کا فیصلہ پارٹی کا اپنا ہے۔‘
سنیچر کو کوئٹہ میں ’قومی ڈائیلاگ‘ سیمینار میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی قائم کرنے کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں پارٹیاں بہت ہیں ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے۔ ایک ایسا فورم بنانا ہے جس پر عوامی مسائل پر بات ہو سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’قومی اسمبلی، سینیٹ اور نہ ہی صوبائی اسمبلی میں اب عوام کے مسائل کی بات ہوتی ہے، اس لیے غیرسیاسی فورم پر عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرنے نکلے ہیں۔‘
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پہلے مفتاح اسماعیل نے کوشش کی اب اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا ’قومی ڈائیلاگ‘ سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’ملک کی بدقسمتی ہے کہ معیشت کی بدحالی اور سیاست کی ناکامی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔‘
پارٹیاں بہت ہیں، ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے: شاہد خاقان عباسی 59813d2b54f41
شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پہلے مفتاح اسماعیل نے کوشش کی اب اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے پی)
سابق سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بھی لوگوں کے ساتھ وہ سچ نہیں بولا جا رہا جس کی ملک کو ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ اور توشہ خانہ کی باتیں تو ہوتی رہیں مگر لوگوں کے مسائل کہاں تھے۔ اگر ہم نے ان مسائل کا سنجیدگی سے حل نہ نکالا تو ’خدانخواستہ پاکستان کو نقصان‘ ہو سکتا ہے۔
مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ ’ہم سیاسی بریک ڈاون کے بھی قریب کھڑے ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔‘
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’روزگار صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ ہمیں سب پاکستانیوں کو روزگار دینا ہو گا۔‘
انہوں نے کہا ’پاکستان میں آٹھ کروڑ افراد غربت میں رہ رہے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ 75 سال کےبعد بھی ایک تہائی پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔‘
’ایسی کیا وجہ ہے لوگ غریب ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس روش پر جا رہے ہیں۔60 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جن کی آمدنی 35 ہزار روپے سے کم ہے۔‘
پارٹیاں بہت ہیں، ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے: شاہد خاقان عباسی 5fd49af728062
مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ ’عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔‘ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ’قومی ڈائیلاگ‘ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اس لیے شامل ہوئے کہ اس میں ہماری عزت ہو گی، ہمیں سنا جائے گا۔ سنہ 1948 کے بعد شروع ہونےوالی شورش آج تک جاری ہے۔ اسلام آباد والے اس شورش کو محسوس کرنے کے لیے تیار نہیں۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments