ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہری ڈوئے 40، لٹن داس 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

بعدازاں آسٹریلیا نے تیزی کے ساتھ ہدف حاصل کرنے کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے تیز بیٹنگ کی۔

آسٹریلوی ٹیم نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹ پر 100 رنز بنائے جس کے بعد میچ روک دیا گیا اور آسٹریلیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر 53 اور گلین میکس ویل 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور مچل اسٹارک، اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ 44 واں میچ سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Comment