ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی: سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی سفیر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنئی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ان شاء اللّٰہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائے گی۔

سعودی سفیر نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Leave a Comment