ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جھلس گیا | پاکستان

0
34


سچ سامنے آنے پر پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے،فوٹو: اسکرین گریب 

عارف والا میں ہیروبننے کا شوق مہنگا پڑگیا اور لپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان جھلس گیا۔

یہ واقعہ پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے تین روز قبل 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ انہوں نے قرضے کی رقم  مانگنے پر اسے جلادیا ہے۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو کسی نے جلایا نہیں بلکہ وہ خود ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے آگ سے متاثر ہوا ہے۔

سچ سامنے آنے پر پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران سیالکوٹ کے علاقےکھروٹہ سیداں میں گولی لگنے سے فرسٹ ایئر کے طالب علم عمار جاں بحق ہوگیا تھا۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here