’ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب وضاحت پر جواب دیں‘ | پاکستان

0
39


فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر چیئرمین سہیل مظفر کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بغلیں بجانے والے، وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا ثابت کرنے والے اب رپورٹ کی وضاحت آنے پر جواب دیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والے اور چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ترچھی ٹوپی والی سرکار اب ٹوپی سیدھی کر کے پاکستان آئیں اور سیاست کریں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here