ٹرافی کیلئے جاتے روہت شرما کی واک رک فلیئر کی نقل نکلی

اسکرین گریب بشکریہ رک فلیئر/ ایکس
اسکرین گریب بشکریہ رک فلیئر/ ایکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی وصول کرنے کےلیے جاتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی چال معروف ڈبلیو ڈبلیو سپر اسٹار رک فلیئر کی کاپی نکلی۔ 

بھارت نے بارباڈوس کے جارج ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر 17 برس بعد ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا۔

جب ٹرافی وصول کرنے کا وقت آیا تو اس وقت بھارتی کھلاڑی پہلے ہی وکٹری اسٹینڈ پر موجود تھے لیکن کپتان روہت شرما اسے اٹھانے کےلیے سب سے آخر میں آئے۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت شرما اپنی معمول کی چال نہیں بلکہ کچھ مختلف انداز میں چلتے ہوئے آئے جس دیکھ کر کئی لوگوں نے انہیں فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹرافی وصول کرنے کے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے تشبیہ دی۔ 

تاہم ان تمام تشبیہات کو خود ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیمر رک فلیئر نے اس وقت رد کردیا جب انہوں نے اپنے آئیکونک اسٹائل کی ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر روہت شرما کی ویڈیو کے ساتھ شیئر کی۔ 

ریسلنگ کی عرفیت ‘نیچر بوائے’ سے مشہور ریسلر نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ انکا اسٹائل “WOOOOO” عالمی شہرت رکھنے والا سینسیشن ہے۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ رک فلیئر کے انداز میں چلتے ہوئے روہت شرما ٹرافی وصول کرنے کےلیے جارہے ہیں۔ 

Leave a Comment