ٹانک کے نواحی علاقے سے 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی سے 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے مغویوں کی رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیم کو ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات کے بعد کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کھوجی کتوں سمیت اغوا کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دیے بغیر کھوجی ٹیم کو بلایا گیا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment