ویڈیو — عمران خان کی مسکراہٹ کو قاتل کہنے والی زرتاج گل نے اور کیا کہا | پاکستان

0
36


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشما ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here