وفاقی وزیرداخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کا ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

( اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےپوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

لندن میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےپاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ  نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا،پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا، محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،مقررہ مدت میں پاسپورٹ جاری نہ ہونےپرمتعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لوں گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جبکہ محسن نقوی کی   پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی،اوورسیز پاکستانی مقررہ مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر ای میل complaints.passport@interior.gov.pk پر رسید منسلک کرکے شکایت درج کرا سکیں گے،سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:آسان سرمایہ کاری،پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس پر نادرسٹاف کو شاباش دی ،   پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس کیااور  عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے مؤثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا۔

سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی۔اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ہمراہ تھے۔

Leave a Comment