Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


(24 نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی،پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کیا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے اور ڈالر کی قیمت میں استحکام کا فائدہ عوام تک پہنچاتے ہوئے یکم اکتوبر کو بھی پیٹرول 8 روپے جبکہ ڈیزل 11 روپے سستا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسی عوام کیلئے خوشخبری، اوگرا نے بڑا اعلان کردیا

نگران حکومت کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں پٹرولیم نرخ بڑھنے کا رجحان رہا،16اگست سے30 ستمبر تک پٹرول نرخ میں 3 بار مجموعی اضافہ 58روپے43 پیسے کیا گیا،ڈیزل کی قیمت ڈیڑھ ماہ میں55روپے78 پیسے بڑھائی گئی،یکم اکتوبر سے پٹرولیم نرخوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جبکہ پٹرول اکتوبر کے مہینے میں 48 روپے سستا کیا گیا،ڈیزل ایک ماہ میں 26 روپے فی لٹر سستا ہوا،یکم اکتوبر سے ڈیزل کی فی لٹر قیمت 11روپے کمی سے318روپے18پیسے مقرر کی گئی،پٹرول کی قیمت یکم اکتوبر سے8روپے کمی سے 323روپے 38 پیسے مقرر کی گئی،16 اکتوبر سے پٹرول 40روپے کی نمایاں کمی سے 283روپے38پیسے فی لٹر ہوگیا،ڈیزل 15روپے کمی سے فی لٹر 303روپے18پیسے کا کیا گیا تھا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments