Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوفاقی حکومت کا اداروں کیخلاف الزامات پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا...

وفاقی حکومت کا اداروں کیخلاف الزامات پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ 


(24 نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پرتشدد سرگرمیوں پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے، اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر بھی وفاقی حکومت اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ،عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہوگی ،کارروائی کرنے کیلئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب گورنر ہاﺅس اور دیگر شہروں میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پرتشددسرگرمیوں پر بھی کارروائی ہو گی،نجی املاک پرپی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی ہوگی ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلامُ محمود ڈوگر کو معطل کر دیا





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments