Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیر اعظم کے صاحبزادے کی وطن واپسی

وزیر اعظم کے صاحبزادے کی وطن واپسی


(24 نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز 4 سال بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز  اتوار کو براستہ سعودی عرب وطن واپس پہنچ گئے، سلمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے صبح 1 بج کر 20 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے،اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ پہنچ گئے،شہباز شریف نے گھر کے دروازے پر سلمان شہباز اور ان کے بچوں کا استقبال کیا، شہباز شریف نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا، سلمان شہباز نے اھترام میں والد کے قدموں کو ہاتھ لگایا۔ 

ضرور پڑھیں :ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے؟

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد سلمان شہباز وطن واپس پہنچے، سلمان شہباز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں گے، سلمان شہباز 2018 سے لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھے،عام انتخابات سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کیخلاف متعدد مقدمات درج کیے،ٹرائل کورٹ نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔ 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments