وزیر اعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لے لیا۔

شہباز شریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، گزشتہ سال اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔

وزیر اعظم نے فروری 2024ء کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کر دی۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کیے جانے پر کسانوں نے آج سے صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment