وزیر اعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 15  کروڑ روپے انعام کااعلان  ساتھ ہی ایف بی آر کو ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب  سے خطاب میں  ارشد ندیم کی والدہ کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ  میں سب سے لمبی تھرو کرنے والے نیزہ باز کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان کی وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا  ساتھ ہی ایف نائن اور ایف ٹین سڑک کا نام ارشد ندیم  رکھنے کااعلان کیا ، وزیرا عظم نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہائی پرفارمنس اکیڈمی کا بھی اعلان کیا ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کے لیے صدر کو خط لکھ دیا ہے ، ساتھ ہی ایک ارب روپے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ  جاری کر رہے ہیں یہ فنڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور ٹریننگ کے لیے کام آئے گا ، شہباز شریف کا تقریب کے آغاز پر کہنا تھاکہ آج کی اس محفل اور پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں ،آج انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے ، دلوں کی دھڑکن کا نام ارشد ندیم ہے ، پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر گزار ہے ، 
ارشد ندیم نے 40 سال بعد شبانہ روز محنت اور والدین کی دعاوں کے نیتجے میں گولڈ میڈل جتوایا ، ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے ، آج ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہے ، مشکلات سے گھبرانہ نہیں چاہے ، مسائل کا مقابلہ کرنا چاہے ۔ 
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے ، ارشد ندیم کی کامیابی معمولی واقعہ نہیں ، ارشد ندیم کی تہجد کے وقت دعائیں قبول ہوئیں ، کامیابی کا پودا لگایا ہے یہ سایہ دار درخت ثابت ہوگا ، اس پورے سے معاشرے میں دیگر پورے بھی سایہ دار درخت بنیں گے ، ارشد ندیم کے راستے پر چلتے ہوئے مسائل اور چیلنجز کو عبور کریں گے ، پاکستان کو عظیم طاقت بنائین گے ، ہاکی ، کرکٹ اور سکواش کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا ، کھیلوں کے میدانوں میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا وہ زمانہ واپس آنا چاہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ 
وزیر اعظم کا تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا ، ہمیں سندھ حکومت اور وزیراعلی کا شکریہ ادا کرنا چاہے ، مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔ 

Leave a Comment