وزیر اعظم ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے جہاں وہ آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی صحت کے ایجنڈے پر سیشن میں اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی  جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے  ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیخلاف احتجاج پر امریکی یونیورسٹیوں میں 600 طلبہ گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔

Leave a Comment