Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت 2 کروڑ 30 لاکھ مانگ...

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت 2 کروڑ 30 لاکھ مانگ لئے


 (24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا۔ محکمہ ایس ایبڈ جی اے ڈی نے وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر کو مرمت کرانے کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگ لئے۔

ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سمری محکنہ خزانہ کو موصول ہو گئی۔ محکمہ خزانہ نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کو مرمتی کی سمری پر ورکنگ شروع کر دی۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی گجرات پر نوازاشات جاری ہیں۔ اس سے قبل گجرات کی نئی دو تحصیلوں میں 600 سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔

 کئی تحصیلوں کیلئے 90 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی، وزیر اعلی پنجاب نے تحصیل جلال پور جٹاں اور کونجاں کے لیے بھی فنڈ کی منظوری دی۔ وزیر اعلی نے نئی تحصیلوں میں ہیڈ کوارٹر کیلئے اسکیم بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات بھی کیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments