Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم سطحی اجلاس عام آدمی...

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم سطحی اجلاس عام آدمی کے دل کی بات کہہ دی


(علی رامے )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر قیادت اہم سطحی اجلاس منعقد ہوا  ، جس میں انہوں نے عام آدمی کی فلاح کے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میں شرکت کی ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں ،  سید محسن رضا نقوی نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضروری انتظا می اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔

 نگران وزیر اعلیٰ  کا کہنا تھا شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کےرحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں ، اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ 

محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم  بھی دیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں، سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: توانائی کی بچت،وفاقی کابینہ نے بڑا حکم دیدیا

 نگران وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،  چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments