وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنرکےپی کی خیبرپختونخوا ہاؤس آمدپر پابندی لگادی

(طیب سیف)خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ اور گورنر میں ٹھن گئی ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنرکےپی کی خیبرپختونخوا ہاؤس آمدپر پابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق  علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائشگاہ تحویل میں لے لی،گورنر خیبرپختونخوا ہاؤس میں انیکسی استعمال نہیں کرسکے گا، وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا نے متعلقہ سٹاف کو آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو مل بیٹھ کر کھانے کی دعوت دی تھی ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ  میں ایک عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا۔ میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔

ضرورپڑھیں:فیصل کریم کنڈی نےعلی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیدی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کے پی کو مراعات بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔جواب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں جیالا وزیر اعلیٰ لانے کی بات کی تھی ۔

Leave a Comment