وزیراعظم کے پاس اسٹیبلشمنٹ سے مستعار لی ہوئی طاقت ہے، رؤف حسن

وزیراعظم کے پاس اسٹیبلشمنٹ سے مستعار لی ہوئی طاقت ہے، رؤف حسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے پاس اسٹیبلشمنٹ سے مستعار لی ہوئی طاقت ہے

 اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے، ہم وزیراعظم سے بات کرلیں تب بھی انہیں اجازت کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی جانا ہے تو کیوں نہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی بات کریں، پارلیمنٹ میں حکومتی جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے.

 ن لیگ کی 17اورپیپلز پارٹی کی 22سیٹیں بنتی ہیں، ایم کیوا یم پاکستان جسے 19سیٹیں دی گئیں ان کی ایک بھی سیٹ نہیں ہے

نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ آج کل عمران خان ہر کیس میں اپنی گفتگو کا آغاز حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ سے کررہے ہیں، عمران خان نے آج بھی میڈیا سے گفتگو میں 1971ء کے واقعات کو اپنی پارٹی کے حالات سے جوڑا۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان سیاستدان ہیں وہ سیاست پر بات کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، نیب ترامیم کیس میں اس بنیاد پر لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی گئی کہ عمران خان اسے اپنے سیاسی مفاد میں استعمال کریں گے۔

Leave a Comment