وزیراعظم کی کراچی آمد، ناراض ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات طے نہیں | پاکستان

0
26


خیبر پختونخوا کے تین وزیر فارغ اور تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے معاملات حل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ کلیم امام اور تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عمران خان گورنر ہاؤس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کے دورے میں ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد آئیں اور ایم کیو ایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے وزیر اعظم کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here