Friday, September 22, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے کا...

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے کا عزم


(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔

شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی، پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments