وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی 130 طیارہ ایران کے شہر یزدان میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28پاکستانی زائرین کی میتیں اور 23زخمیوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پر میتوں اور زخمیوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،میتوں کے ورثا بھی جیکب آباد میں شہباز ائیربیس پر موجود ہیں،جاں بحق زائرین کی میتوں کو آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا،زخمی زائرین کو ایمبولینسوں کے ذریعے لے جایا جائے گا،ائیر بیس پر ایمبولینس اور ائیر ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ورثہ کے ہمراہ شہداء کی جسد خاکی وصول کئے۔

Leave a Comment