Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف کا فون سیلاب سے نقصانات...

وزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف کا فون سیلاب سے نقصانات پر تشویش کااظہار


(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا کا ٹیلی فون،حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر ہمدردی اور تشویش کا اظہارکیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی،ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر شکریہ ادا کیااورجنیوا کانفرنس میں ورچیولی شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کرسٹالینا جورجیوانے کہاکہ 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کی وجہ کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجزکو سمجھنے اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ موسم محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments