وزیراعظم کا صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس دینے کا اعلان

وزیراعظم کا صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتی شعبے کو سہولیات فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب اور جام کمال نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

شرکاء کو صنعتوں اور گھریلو صارفین کو فراہم کیے جانے والے بجلی و گیس کے نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیح ہے، صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کےلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کےلیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی حکمت عملی بنائی جائے، بجلی و گیس ٹیرف پر صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

Leave a Comment