وزیراعظم عمران خان سے پیر پگارا کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال | پاکستان

0
35


وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فکشنل کے سربراہ پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے ملاقات کی۔ 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود، صوبے کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا دائرہ کار صوبہ سندھ تک توسیع کرنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے ناراضی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 27 جنوری کو  بھی  پیر پگارا سے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی تھی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قومی اسمبلی میں 3 نشستیں ہیں جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی کابینہ میں بھی شامل ہیں اور وہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here