وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کا بینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذ رائع کے مطابق لاہور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو کابینہ کی معاشی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذ رائع کے مطابق علی پرویز ملک کو وزیر مملکت بنایا جا ئے گا۔ انہیں وزیر مملکت بر ائے خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذ رائع کے مطابق علی پرویز ملک جمعہ کے روز حلف اٹھائیںگے۔

Leave a Comment