Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsوزیراعظم شہباز شریف پیر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں...

وزیراعظم شہباز شریف پیر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے


دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزیر اعظم شہباز شریف  پیر کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے اردو نیوز  سے گفتگو میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پیر کو سعودی عرب پہنچیں گے۔   
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ہم منصب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے وزاعظم منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس کے دوران ان کی سعودی قیادت بشمول شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔
 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments