وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پربنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار

(وقاص عظیم)وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز پربنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموارہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی916 روپے بڑھ جائے گی ،ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی 2734 روپےسےبڑھ کر 3650 روپےکی جائے گی، نئےپیکج کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پردالوں،چاول پرسبسڈی میں300 فیصد تک اضافہ ہوگا، دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو جائے گی، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت گھی پرفی کلوسبسڈی70سےبڑھ کر100روپےہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کےتحت چینی پرفی کلو سبسڈی میں 4 روپےاضافہ ہوگا، چینی پرفی کلوسبسڈی46 روپے سے بڑھ کر50روپے ہوجائے گی،وزیراعظم پیکج کےتحت آٹےپر 85روپےفی کلو سبسڈی فراہم کی جائےگی،بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم پیکج کااطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا۔

حکام کاکہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورزپر5بنیادی اشیا پرسبسڈی دی جارہی ہے،چینی،گھی،آٹا،چاول،دالوں پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی دی جارہی ہے،

بجٹ میں یوٹیلٹی سٹورزپروزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے60 ارب روپےمختص کئے گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے10 ارب روپےمختص کئے گئے،وزیراعظم پیکج کیلئے رواں مالی سال50 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کےتحت35 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے بعد سابق گورنر سندھ نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

Leave a Comment