وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جسٹس شوکت صدیقی—فائل فوٹو
جسٹس شوکت صدیقی—فائل فوٹو

وزارتِ قانون نے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

وزارتِ قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن منسوخ تصور ہو گا۔

وزارتِ قانون کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس
وزارتِ قانون کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس

اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

انہوں نے جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018ء کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی تھی۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے وزارتِ قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی تھی۔

Leave a Comment