Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsورلڈ کپ فائنل ٹاس ہوگیا

ورلڈ کپ فائنل ٹاس ہوگیا


(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور میلبرن میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم بارش کا امکان پہلے سے کم ہو گیا ہے۔

شاہینوں کا شاندار استقبال 

پاکستان ٹیم کی گرائونڈ  میں پہنچ گئی ،خاتون بچہ کے ساتھ موجود،سکیورٹی سخت،فینز کی صدائیں،پاکستان کرکٹ ٹیم جب ہوٹل سے میلبرن کرکٹ گرائونڈ کے لئے روانہ ہونے لگی تو باہر جر جانب پاکستانی شپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی،کھلاڑیوں نے ان کو دیکھا تو جوش میں آگئے،پلیئرز نے ہاتھ اٹھاکر جواب دیا،فینز کا جوش دیدنی تھا۔

آسٹریلیا کرکٹ حوالہ سے ہپہلی بار سخت سکیورٹی دکھائی دی،پولیس نے ناکے لگارکھے تھے،ایک منظر قابل دید تھا،ایک خاتون جم غفیر میں اپنے شیر خوار بچہ کے ساتھ  پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے اور اگلی لائن میں کھڑی ان کی ایک جھلک دیکھ رہی تھی،اس کے ہاتھ میں معصوم بچہ تھا۔

ادھر پاکستانی فینز مختلف کلرز لباس میں روڈز پر تھے،کچھ روڈز پر بیٹھ کر اپنی خوشی منارہے تھے۔پاکستانی ٹیم تروتازہ جذبہ کے ساتھ میلبرن کرکٹ گرائونڈ کی جانب روانہ ہوئی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments