ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔

لندن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بالرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیے، اعظم خان سمیت تمام کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی پڑے گی، جیت کے لیے اسٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا۔

ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتا ہے ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کے لیے ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

Leave a Comment