واشک میں مسافر بس کھائی میں جا گری خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 22 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ،وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس

Leave a Comment