وادی سون :ٹرک کھائی میں گرگیا13 افرادجاں بحق 9 زخمیوفاقی وزیرداخلہ کا اظہار افسوس

(ذوالقرنین حیدر)وادی سون میں ٹرک کھائی میں گرگیا، 5 خواتین اور 8بچے جاں بحق ہوگئے۔بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، وزیرداخلہ محسن نقوی کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
نوشہرہ کے علاقے وادی سون میں بریک فیل ہونے پر بس کھائی میں گر گئی 13افراد جاں بحق 11 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بنو ں سے وادی سون آرہی تھی کہ پنج پیر کے مقام پر کھائی میں جا گری،جاں بحق افراد میں بچے خواتین مرد شامل ہیں،تمام زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا گیا،شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بنوں سے وادی سون محنت مزدوری کے لیے آنے والے بدقسمت خاندان کی گاڑی کو وادی سون کے علاقہ پنج پیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا ج،ہاں گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے  دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Comment