ن لیگ کو 13، سنی و اتحاد و پی پی کو 8، 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ

ن لیگ کو 13، سنی و اتحاد و پی پی کو 8، 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 13، سنی واتحاد و پی پی کو 8، 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کو 13، پیپلز پارٹی کو 8، سنی اتحاد کونسل کو 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں آئی پی پی کو 1 قائمہ کمیٹی کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Comment